ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت سے قومی ترقی کا سفر روکا گیا:ا دریس خان خٹک

Apr 06, 2025

 نوشہرہ( نامہ نگار ) پیپلز پارٹی نوشہرہ کے ضلعی صدر محمد ادریس خان خٹک نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت سے اس ملک کی ترقی کا سفر روکنا تھا جس میں ایک امر جرنل وقتی طور پر کامیاب تو ہوگیا تھا لیکن وہ امر جرنل یہ بھول گیا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی قوم کے دلوں میں بسنے والی شخصیت تھے اور ہیں کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس قوم سمیت پوری امت مسلمہ کے لیے جو خدمات سر انجام دئیے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقعہ پر پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری میاں راشد علی شاہ کاکاخیل  ،جنرل سیکرٹری فلک ناز ،سیکرٹری اطلاعات نجیب اللہ خٹک ،منور کمال ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر نثار خان ،پیپلز لیبر بیورو کے صدر شوکت جمال اور پیپلز لائرز فورم کے رہنما عثمان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا برسی کے موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی,سماجی مذہبی اور دفاعی خدمات کی بدولت آج پاکستان ایٹمی طاقت بن گیا ہے قوم کو شناختی کارڈ کی شکل میں پاکستانی قوم کو شناخت دی اور تمام بیرونی دبا کو پیروں تلے روندتے ہوئے ملکی آئین میں قادیانیوں کو واضح طور پر کافر قرار دے دیئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں یہ کیا چل رہا ہے کیونکہ ایک ایسے شخص کو وزیراعظم کا مشیر داخلہ بنا دیا ہے جو چار دہائیوں سے حکومت میں رہ گیا ہے لیکن اس کے باوجود ضلع نوشہرہ کے عوام گوں نا گوں مسائل سے دو چار ہیں۔

مزیدخبریں