گوجرخان کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نبیل کھوکھر

Apr 06, 2025

گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان میں بھی پنجاب بھر کی طرح منشیات کے تدارک کے حوالے سے تھانہ گوجرخان سے آگاہی ریلی نکالی گئی ۔ اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجراں راجہ جواد،صدر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان ملک جاوید، راجہ ضیا الحق، نصیر چشتی ایس ایچ او گوجر خان ملک نذیر گھیبہ، ایس ایچ او جاتلی محمد عصمت سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔ ایس پی صدر راولپنڈی نبیل کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویٹرن کے مطابق ضلع بھر کی طرح گوجرخان کو بھی منشیات سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں اس مقصد کے لیے عوام اور پولیس کے درمیان ایک مربوط رابطہ استوار ہونا چاہیے، نوجوان نسل کو اس معاشرتی برائی سے محفوظ بنانے کے لیے منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے یہ معاشرے کا ناسور ہیں جو تعلیمی اداروں کو بھی ٹارگٹ بنائے ہوئے ہیں جہاں نوجوانوں کو نشے جیسی لعنت میں مبتلا کر کے ان کا مستقبل تاریک بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمہ کے لئے تعلیمی اداروں میں اساتذہ اکرام لیکچرز، مساجد میں علما اکرام درس دیں ، انہوں نے کہا کہ ہم اجتماعی کردار سے منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل سکتے ہیں جو ہمارے شہر علاقے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، یہ ہماری دینی اخلاقی ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ ہم اپنے ملک اپنے علاقے کی بہتری  کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیں ، تحصیل گوجر خان میں جہاں کہیں بھی کوئی منشیات کا مکروہ دھندھا کرتا ہے اس کے حوالے سے اپ فوری طور پر جاری کردہ فون نمبروں پر آگاہ کریں تاکہ پولیس فوری ایکشن لے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پولیس کاروائیاں عمل میں لا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جو کہ تحصیل سطح پر منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کریں گی ۔

مزیدخبریں