موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،طارق محمود سیٹھی

Apr 06, 2025

بیول (نامہ نگار )موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے پاکستان کی عوام اچھی طرح جانتی ہے کے جس طرح مسلم لیگ کو حکومت ملی ملک کے حالات تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے عمران خان کی حکومت نے کھوکھلے نعروں کے سوا اور بیرونی قرضوں میں اضافہ کے علاوہ عملی طور پر کچھ نہیں کیا تو عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے کبھی ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ مکانات کی تعمیر کی خوشخبری دی گئی وہ عوام کے سامنے ہے اس کے برعکس پنجاب میں مریم نواز نے بِلا سود قرضوں کی فراہمی اور رہائشی سکیم شروع کر کے عملی کام کا آغاز کیا جس سے ہزاروں لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں انشااللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ وِنگ کے صوبائی رہنما و گوجرخان بار ایسوسیشن کے میڈیا ایڈوائزر شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

مزیدخبریں