سابق وفاقی وزیرو مسلم لیگی رہنماء شیخ آفتاب احمدکی نواسی کی تقریب رخصتی

Apr 06, 2025

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیرمسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدرپنجاب ایم این اے شیخ آفتاب احمدکی نواسی کی تقریب رخصتی ،مہریہ شادی ہال اٹک روڈپرمنعقدکی گئی،تقریب میں آنے والے تمام مہمانو ں کا شیخ آفتاب احمد،ان کے صاحبزادے شیخ سلمان سرور،مہریہ انکلیوکے چیف ایگزیکٹوحاجی ملک جاوید اختر،ڈاکٹرمحمداشرف بٹ،اور معاون خصوصی شیخ اجمل محمود، مرکزی گیٹ پراستقبال کرتے رہے،شرکاء میںپنجاب حکومت کے سینئر ایڈوائزر ،ایم پی اے نواب زادہ چوہدری شیرعلی خان،پی ٹی آئی کے ایم پی اے اٹک سیداعجازحسین شاہ بخاری،سابق صوبائی وزیر جہانگیرخانزادہ،ممبرضلعی مانیٹرننگ کمیٹی ملک حمیداکبرخان،آزادامیدوارحلقہ  PP-3سرداررحمت خان،راولپنڈی ڈویژن ٹھیکداری گروپ کے سربراہ حاجی ضابطہ خان آف شادی خان،سابق صوبائی وزیرمحمدشاویزخان آف حسن ابدال، خواجہ محمدجاوید الحسن،راجہ حسن اخترکیانی آف واہ کینٹ ،چیئرمین حاجی علی اصغراعوان ٹیکسلا ،کرنل (ر)سیدکاظم رضا،سیدمحمد رضا،خادم چھچھ چنگیزخان ،سابق ممبرضلع کونسل انجینئر احسن خان غورغشتی،ہمک شریف کے گدی نشین پیر ذوالفقارعباس برادران ،آزاد کشمیرحکومت کے وزیر راجہ محمدصدیق،سلیمان صدیق، شہبازصدیق ،میجر محمداصغر ،مسلم لیگ ن علاقہ باہتر کے سرکردہ رہنماء سردار فخرحیات خان المعروف بھولا خان،حاجی محمداکرم خان ،تحصیل حسن ابدال،تحصیل فتح جنگ ،تحصیل حضرو، اورتحصیل اٹک سے سیاسی، سماجی،کاروباری اورمذہبی شخصیات شامل تھیں۔

مزیدخبریں