اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آگ مارگلہ نیشنل پارک کے روملی ویلج کے قریب علاقے میں بھڑک گئی ۔وائلڈ لائف کے پارک رینجرز آگ پر قابو پانے کے مصروف عمل ہیں۔وفاقی ترقیاتی ادارہ کا عملہ بھی آگ بجھانے کے لیے موقع پر موجود ہے۔ متاثرہ علاقے میں ہوا کے تیز دباؤ کے باعث آگ پر مکمل قابو پانے میں مشکلات درپیش ہیں۔
آگ مارگلہ نیشنل پارک کے روملی ویلج کے قریب لگی،قابو پانے میں مصروف عمل ہیں، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ
Apr 06, 2025