پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گا۔ احتجاج کیلئے جو حکم ہو گا وہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ بنایا ہے، وزیراعلیٰ کے وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔ دونوں فریقین کو صبر اور تحمل کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل کمیٹی معاملے کو جلد حل کر لے گی ۔ میرے اور وزیراعلیٰ کے درمیان بھی اختلاف تھا، پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں اس کا پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ عاطف خان بطور پشاور ریجن صدر‘ وزیراعلیٰ کے ساتھ نہیں چل سکے۔ عاطف خان میرے ساتھ چل رہے ہیں۔
اگلے ہفتے خیبر پی کے سے احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گا: جنید اکبر
Apr 06, 2025