فلپائن میں سیاحوں کی وین کھائی میں جا گری ، 5مسافر ہلاک 

Apr 06, 2025

منیلا(این این آئی )فلپائن میں سیاحوں کو لے جانے والی وین کھائی میں جا گری ،جس سے 5 مسافر ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔چینی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ منیلا کے شمال میں واقع صوبیمانٹین کے قصبے صدنگا میں رات 10 بجے کے قریب پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ وین پھسل کر کھائی میں جا گری جس سے 3 مرد اور 2 خواتین ہلاک اور 9 مسافر زخمی ہو گئے ، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں