فیروزوالہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے ضلع بھر میں ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے سرگرمیاں شروع ہوتے ہی جعلی اور فرضی رپورٹیں تیار کرنے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ ایسی رپورٹیں تیار کرنے والے محکمہ صحت کے پانچ اہلکاروں کیخلاف سی ای او ہیلتھ نے پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے مختلف سزائیں سنائی ہیں۔ ان اہلکاروں میں سینٹری پٹرول قیصر شاہین اختر‘ محمد رضوان ‘سی ڈی سی سپروائزر محمد شہزاد اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ سزا پانے والے ملازمین میں سے کئی ملازمین نے اپنی جگہ سے 200 میٹر دور کی فرضی رپورٹ تیار کر کے محکمہ صحت کے حکام کے گروپ میں فیڈ کر دی تھی جو پڑتال کرنے پر جعلی ثابت ہوئی۔
فیروز والہ : ڈینگی کی جعلی رپورٹس بنانے والے 5اہلکاروں کو سزائیں
Apr 06, 2025