گوجرانوالہ:سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئر کا دورہ ٹیچنگ ہسپتال 

Apr 06, 2025

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کااچانک دورہ کیا،اس موقع پر سپیشل سیکرٹری آپریشنزطارق محمودرحمانی بھی ہمراہ تھے۔پرنسپل گوجرانولہ میڈیکل کا لج بھی موقع پر پہنچ گئے،سیکرٹری صحت پنجاب نے مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا،دورہ کے دوران ہسپتال میں ادویات کی فراہمی،ڈاکٹرزکی حاضری،وزیراعلیٰ شکایت سیل ودیگر شعبوں میں طبی سہولیات کاجائزہ لیا گیا ، موقع پر پیشنٹ کیئر بارے ہدایات جاری کی گئی ہیں،ہسپتال میں ڈیوٹی روسٹرم نمایاں جگہوں پرآویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ا دویات کی فراہمی کی الیکٹرانک فہرست نہ ہونے پر ایم ایس کو متعلقہ افسران سے باز پرس کی ہدایت کی گئی،ایمرجنسی میں پبلک ایڈریس سسٹم فعال نہ ہونے پربرہمی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں