انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان، تقریب ڈی چوک میں ہو گی:فیصل جاوید 

Apr 06, 2023 | 18:03

ویب ڈیسک

تحریک انصاف عمران خان کو اگلا وزیراعظم دیکھنے کے لئے پر امید ہے.پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب ڈی چوک اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل کرنے ہی سے پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات ممکن ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ کوئی دوسری آپشن موجود نہیں کیونکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں پہلے ہی سے تحلیل کر دی گئی ہیں. لہٰذا وہاں آئینی طور پر 90 دن کے اندر انتخابات ہونا ضروری ہیں۔

مزیدخبریں