سجل علی کے انسٹا گرام فالورز کی تعداد 70 لاکھ ہوگئی

اداکارہ سجل علی کے انسٹا گرام پر فالورز کی تعداد 70 لاکھ ہوگئی ہے ۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے فالورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے مداح ان کے لیے بہت قیمتی سرمایہ ہیں اور وہ آج جس مقام پر ہیں اپنے مداحوں کی بدولت ہیں۔ اداکارہ نئی ویب سیزیز دھوپ کی دیوار میں اپنے شوہر اداکار احد رضا میر کے ہمراہ ادا کاری کے جوہر دکھائیں گی ۔