اشتیاق احمد اعوان کے ڈیرہ پر ذوالفقار علی بھٹو کی یاد میں تقریب
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ملک اشتیاق احمد اعوان کے ڈیرہ پر ذوالفقار علی بھٹو شہید کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فاتحہ خوا نی اور بلندی درجات کی خصوصی دعا کی گئی، اس موقع پر چوہدری الطاف حسین ورک ، خان محمد آصف خان، سیٹھ غلام رسول، ارشد نیازی، سید شفقت مشتاق، بلال شاہ، صلاح الدین ڈوگر، ملک نثار، جاوید شاہ، اطہر حسین شاہ، حمید گجر و پپو درزی اور دیگر رہنما و کارکنا ن کی بڑی تعداد موجود تھی، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک اشتیاق احمد اعوان و دیگر مقررین نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید قائداعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جنھوں نے عوام کو سیاسی شعور دیا ۔موجودہ نااہل حکمران ماضی سے سبق سیکھیں ۔