شیخوپورہ: پولیس کا معذور محنت کش پر گھر میں گھس کر تشدد،توڑپھوڑ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ سیکھم میںاے ایس آئی رانا شہزاد نے تین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ایک محنت کش رفیق احمد کے گھر داخل ہوکرگھریلو سامان درہم برہم کردیا اور اس کو اٹھا کر پولیس چوکی کٹھیالہ ورکاں لے گئے جہاں انہوں نے محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنایا جب اس واقعہ کی بابت ڈی پی او شیخوپورہ کو درخواست گزاری گئی تو پولیس نے الٹا محنت کش کیخلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کردیا محمد رفیق کے مطابق وہ ٹانگوںسے معذور ہے پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر داخل ہوکر خواتین سے بدتمیزی کی۔