قصور کی عدالتوں میں روز کرونا سے بچائو کیلئے سپرے کا اہتمام
قصور(نمائندہ نوائے وقت)عدالت عالیہ لاہور کے حکم اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور عرفان احمد سعید کی خصوصی ہدایات پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر کی سول و سیشن عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر سپرے کروایا جا رہا ہے جسکی نگرانی شہنشاہ رضا کمال سینئر سول جج (سول ڈویثرن)و ایڈمن قصور کررہے ہیں۔