صحت کا عا لمی د ن

مکرمی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں سات اپریل کو صحت کا عالمی دن منایا جائے گا ۔ دن منانے کا بنیادی مقصد شہریوں میں صحت کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے اورصحت سے متعلق مسائل پر قابو پانے، بیماریوں سے بچا کے طریقوں اور حفظان صحت کے اصولوں سے متعلق شعور و آگاہی فراہم کرنا ہے۔ہر سال یہ دن کسی ایک مو ضوع کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اس سال یہ دن صحت مند زندگی کی تعمیر کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔ 1950 سے ہر سال 7 اپریل کا دن صحت کا عالمی دن کی حیثیت سے منایا جائے گا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق محض بیماری یا کمزوری کی عدم موجودگی ہی نہیں بلکہ مکمل جسمانی ، ذہنی اور سماجی بہبود کی حالت کا نام صحت ہے۔اس موقع پر طبی ماہرین اپنے مقالے پیش کرتے ہیں اور صحت سے متعلق نئی تحقیق سے بھی لو گو ں کو آگاہ کرتے ہیں۔رومن مقولہ ہے صحت مند جسم ہے تو صحت مند دماغ…صحت مند اور تندرست انسان زندگی سے بھرپور لطف اندوز ہوسکتا ہے جبکہ بیمار انسان کے لیے زندگی پھیکی اور بے کیف ہو جاتی ہے۔ بیمار جسم دماغ کو کمزور بناتا ہے۔ بلا شبہ صحت مند جسم سب سے بڑی دولت ہے اور دنیا میں رقم بھی آپکو واپس اچھی صحت خرید کر نہیں دے سکتی ہے۔ تندرستی ہزار نعمت ہے ۔ اسکا احساس صحت مند اور توانا انسان کو نہیں ہوتابلکہ جب انسان بیمار ہو جاتا ہے تب اس کو تندرستی کی قدروقیمت کا احساس شدت سے ہوتا ہے(عتیقہ رحمان، اسلام آباد)