Waqt News
Thursday | April 15, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • حکومتی وزراء کی وزیراعظم اور جہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز
  • سرمایہ کاروں کیلئے نئی پالیسیاں لا رہی ہے،بہترہوتے معاشی حالات کو تقویت ملے گی۔ ہمایوں اختر خان
  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی/تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
  • پی ٹی آئی کے وکیل کورونا میں مبتلا،سپریم کورٹ میں فارن فنڈنگ کیس ملتوی
  • یمن سے حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ ناکام

معیشت کے استحکام کا بھی حکومتی دعویٰ‘ عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کئے جائیں

Apr 06, 2021 8:35 AM, April 06, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
معیشت کے استحکام کا بھی حکومتی دعویٰ‘ عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کئے جائیں

وزیراعظم کا ایک بار پھر مہنگائی کے خاتمہ کاعزم‘ بلوم برگ کی روپے میں بہتری کی رپورٹ

 وزیراعظم عمران خان نے فون پر عوام کے مسائل سنتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف اکیلا نہیں لڑ سکتا۔ عدلیہ اور قوم کو بھی لڑنا ہے۔ وزیراعظم کی اس گفتگو کو ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن صرف قانون سے ختم نہیں ہو سکتی بلکہ پوری قوم کو کرپشن کے خلاف مل کر لڑنا پڑتا ہے۔ عمران خان اکیلا یہ کام نہیں کر سکتا۔ عدلیہ ساتھ نہیں دے گی تو ہم کرپشن سے نہیں لڑ سکتے۔ نواز شریف کو کہہ رہے تھے کہ شیورٹی بانڈ دو لیکن کورٹ نے اسکے بغیر ہی نواز شریف کو باہر بھیج دیا۔  وزیراعظم نے کہا کہ سنگاپور میں وزیر پر کرپشن ثابت ہوئی تو اس نے خود کشی کر لی۔ لیکن یہاں کرپٹ افراد کو تقریبات میں ایسے مدعو کیا جاتا ہے جیسے انہوں نے کشمیر فتح کر لیا ہو۔ ان پر پھول نچھاور کیے جاتے ہیں۔ جب تک معاشرے میں کرپٹ افراد کو سزا نہیں ملے گی، تب تک پٹواری سے لے کر ہرکوئی کرپشن کریگا۔ معاشرے سے کرپشن ختم کرنے کیلئے سوچ بدلنا ہو گی۔ خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مڈل مین کا کردار ختم کرنے جا رہے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات اور چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ سامنے آچکی ہے اور سخت ایکشن لیا گیا ہے۔ چینی کی قیمت 80 روپے فی کلوگرام مقرر کی جا رہی ہے۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا۔ مہنگائی ختم کرکے رہیں گے۔ مہنگائی کے حوالے سے خاتون شہری کے سوال کے جواب پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ایک ہی چیز ایک دکان سے مختلف نرخ پر ملتی ہے اور دوسری دکان پر اسکے نرخ مختلف ہوتے ہیں‘ یہ اضافہ انتظامی کمزوری ہے۔  بدقسمتی سے کسان کو اپنی پیداوار کے پورے نرخ نہیں ملتے‘مڈل مین کی وجہ سے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسکے علاوہ ایک وجہ ذخیرہ اندوزی بھی ہے۔ مافیاز وافر مقدار میں چیزیں ذخیرہ کر لیتے ہیں اور پھر اچانک مہنگائی کا طوفان کھڑا ہوجاتا ہے اس لئے پہلی بار مافیاز پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے شہری خاتون کو یقین دلایا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے۔

آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ، 100 بستروں کے ہسپتال کا افتتاح کیا

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کی پذیرائی ہو رہی ہے۔ اس سے عوام کے مسائل کہاں تک حل ہوتے ہیں‘ یہ ایک الگ بحث ضرور ہے مگر وزیراعظم عوام کی مشکلات اور مسائل سے آگاہ ضرور ہو جاتے ہیں۔ براہ راست نشریات حکومتی مشینری کے کل پرزے بھی دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریوں کا ادراک اور احساس کرتے ہوئے وزیراعظم ہائوس کے نوٹس یا احکامات کا انتظار نہیں کرتے ہونگے۔  

تحریک انصاف کو حکومت میں آئے تین سال ہونے کو ہیں۔ اس پارٹی کی طرف سے جو وعدے اور دعوے کئے گئے تھے وہ ہنوز پورے نہیں ہوئے۔ لوگ عام زندگی اور پھر وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے بھی وعدے یاد دلاتے ہیں۔ اپنی ٹوٹتی ہوئی امیدوں کی بات کرتے ہیں۔ وزیراعظم کی طرف سے اس موقع پر لوگوں کو کچھ سسٹم کی کمزوریوں سے آگاہ کرتے اور کچھ مجبوریوں کا اظہار کرتے ہوئے بہتری کی امید دلائی جاتی ہے۔ گزشتہ روز کی نشریات میں لوگوں نے حکومتی کارکردگی پر بھی تنقید کی‘ قبضہ مافیاز اور بدستور کرپشن و رشوت کے بارے میں بات ہوئی‘ تعلیم و صحت کے مسائل کے ساتھ خارجہ پالیسی اور کشمیر جیسے معاملات بھی زیربحث آئے۔ 

لاہور:3مقامات پر احتجاج جاری، کراچی کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ بند

کرپشن کا خاتمہ اور کڑا احتساب تحریک انصاف کے بنیادی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اس پر حکومت سمجھوتہ کرنے پر تیار نہیں ہے۔ عمران خان کے بقول ملک میں وہ لوگ ان کیخلاف متحد ہوگئے ہیں جنہوں نے لوٹ مار کرکے ملک و قوم کو قرضوں میں جکڑ دیا۔ لوگ وزیراعظم کو اپنے مسائل کے حل کیلئے فون کرتے ہیں۔ کبھی تو لگتا ہے کہ خود وزیراعظم بھی ایک شکایت کنندہ ہیں۔ 

وزیراعظم کے ساتھ گزشتہ روز کی گفتگو میں مہنگائی کو ایک مرکزی مسئلہ کی حیثیت حاصل رہی۔ مہنگائی نے عوام کا واقعی جینا دوبھر کر دیا ہے۔ ملک میں کسی بھی چیز کے ریٹ مستحکم نہیں ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے سبزیوں پھلوں کے معاملے میں مڈل مین کی بات کی۔ مڈل مین کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسکے ساتھ ساتھ دیگر عوامل کو بھی پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ پٹرولیم اور بجلی کے نرخ بڑھیں گے تو کرائے اور کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ دیگر ضروریات کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ یہ اضافہ ایک تناسب سے ہونا چاہیے مگر منافع خور اندھا دھند اضافہ کر دیتے ہیں۔ مگر پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی ہونے کی صورت میں اس تناسب سے مہنگائی کم نہیں ہوتی۔ اگر کم نہیں ہوتی تو یہ حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ حکومت کی طرف سے تین روز قبل چینی کی خوردہ قیمت 80 روپے کلو مقرر کی گئی ہے مگر بدستور دکاندار 110 سے اوپر فروخت کر رہے ہیں۔ حکومتی احکامات کی اس طرح دھجیاں اڑانے والے کتنے دکاندار اور ڈیلر عبرت کا نشان بنائے گئے۔ جب تک ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے پیچ نہیں کسے جائیں گے‘ مہنگائی کا عفریت معاشرے کو ڈستا رہے گا۔ 

بے رحم کورونا مزید 118 زندگیاں نگل گیا، 5 ہزار 395 نئے کیسز سامنے آ گئے

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر یقین ظاہر کیا ہے کہ تبدیلی آکر رہے گی۔ انہوں نے معیشت میں بہتری کی بھی نوید سنائی۔ اس حوالے سے بلوم برگ کی رپورٹ بھی حوصلہ افزاء ہے۔ بلوم برگ کے مطابق  پاکستانی روپیہ دنیا کی بہترین کرنسی بن گیا۔ تین ماہ میں یکم جنوری تا 31 مارچ 2021 کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی روپے کی قدر میں سب سے زیادہ 4.09 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصہ کے دوران مختلف ذرائع سے وصول ہونے والے زرمبادلہ اور ڈالرز کی انتہائی کم بیرون ملک منتقلی کے نتیجہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں نمایاں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق کرنسی کی قدر میں اضافہ کے حوالہ سے کینیڈا دوسرا ملک ہے اور اسی عرصہ کے دوران کینیڈین ڈالر کی قدر میں 1.09 فیصد اضافہ کے نتیجہ میں 1.25 کینیڈین ڈالر ایک امریکی ڈالر کے مساوی ہوگئے ہیں۔ برطانیہ کے پائونڈ کی قیمت میں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں 0.64 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے برطانیہ کی کرنسی میں استحکام کے نتیجہ میں برطانوی پائونڈ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ 

رمضان المبارک:‌ کرونا ویکسی نیشن سینٹرز کے نئے اوقاتِ‌ کار جاری

یہ رپورٹ بھی پاکستانی معیشت کی مضبوطی و استحکام کو ظاہر کرتی ہے جو پاکستانی عوام کیلئے اطمینان بخش ہے۔ اس تناظر میں وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی ختم کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ عوام کو کچھ سکون کا سانس میسر آسکے۔ اپوزیشن کے اتحاد کے باعث عوام مشکلات کا شکار تھے‘اب جبکہ پی ڈی ایم کا زور ٹوٹ چکا ہے تو حکومت کو خوش ہونے کے بجائے عوامی مسائل کا ادراک کرتے ہوئے انکے حل کی جانب توجہ دینی چاہیے۔ اپوزیشن بیروزگاری‘ بھوک سے تنگ آئے عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے ایک بار پھر حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ مافیاز پر ہاتھ ڈالا گیا ہے‘ اس مافیاز کو اب منطقی انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ 

عوامی ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے:کمشنر گوجرانوالہ
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اداریہ


مشہور ٖخبریں
  • واویلا مچانے کی ضرورت نہیں 

    Apr 02, 2021
  • سرپیٹ لینے کی تیاری 

    Apr 12, 2021
  • ’’تزویراتی ‘‘ محاذ پر بنامنظر

    Apr 09, 2021
  • سوشل میڈیا مضمرات : ’’مفت ویکسین ‘‘

    Apr 06, 2021
متعلقہ خبریں
  • سانحہ مچھ: حکومتی ٹیم کے شہدا کمیٹی کیساتھ مذاکرات کامیاب، ...

    Jan 09, 2021 | 09:47
  •  عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کا عزم ہے ، ...

    Dec 19, 2020 | 16:35
  •  رمضان کی آمد سے قبل ریلیف کے اقدامات مکمل کریں،وزیراعظم

    Mar 25, 2021 | 17:30
  • جنسی زیادتی کے واقعات کے تدارک کیلئے مسودہ قانون کو حتمی ...

    Nov 24, 2020 | 14:03
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • حکومتی وزراء کی وزیراعظم اور جہانگیرترین کے درمیان رابطے ...

    Apr 15, 2021 | 17:23
  • سرمایہ کاروں کیلئے نئی پالیسیاں لا رہی ہے،بہترہوتے معاشی ...

    Apr 15, 2021 | 16:55
  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی/تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ...

    Apr 15, 2021 | 16:45
  • پی ٹی آئی کے وکیل کورونا میں مبتلا،سپریم کورٹ میں فارن فنڈنگ ...

    Apr 15, 2021 | 16:42
  • یمن سے حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ ناکام

    Apr 15, 2021 | 16:28
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • رمضان میں مہنگائی، امن و امان کی صورتحال اور ...

    Apr 15, 2021
  • ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

    Apr 15, 2021
  •  اے ایچ کاردار اور فضل محمود نہ ہوتے تو کیا ...

    Apr 14, 2021
  • برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ!!!!

    Apr 14, 2021
  • رحمن صاحب: ’’اچھے زمانے تھے‘‘

    Apr 14, 2021
  • 1

    ترکی امن کانفرنس کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے امریکہ طالبان جنگ بندی معاہدے پر عمل ...

  • 2

    رمضان : گرانفروشوں کی من مانیاں 

  • 3

    کرونا کی بڑھتی شدت انتہائی احتیاط کی متقاضی 

  • 4

    وزیر خارجہ کے دورۂ جرمنی سے پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں

  • 5

     احتجاج مظاہرے‘ پولیس پر تشدد 

  • 1

    جمعرات ‘2 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  15؍ اپریل2021ء 

  • 2

    بدھ  ‘  1442ھ‘  14؍ اپریل2021ء 

  • 3

    منگل  ‘  29شعبان المعظم   1442ھ‘  13؍ اپریل2021ء 

  • 4

    پیر  ‘  28شعبان المعظم   1442ھ‘  12؍ اپریل2021ء 

  • 5

    اتوار  ‘  27شعبان المعظم   1442ھ‘  11؍ اپریل2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • وزیر اعظم کے نام عوام کی شکایت 

    Apr 15, 2021
  • پاک بھارت رابطے اور کشمیر

    Apr 15, 2021
  • رمضان المبارک کا آغاز اور گورننس

    Apr 15, 2021
  • زکٰوۃ کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت

    Apr 15, 2021
  • پی ڈی ایم کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد 

    Apr 15, 2021
  • رمضان المبارک کی برکتیں

    Apr 15, 2021
  •    طاقتور حکمران اور بے بسی؟

    Apr 15, 2021
  • فریضہ زکوٰۃ  اور رمضان المبارک

    Apr 15, 2021
  • بڑی طاقتوں کے رویے

    Apr 15, 2021
  • ریاست  ہوتی ہے ماں جیسی 

    Apr 15, 2021
  • 1

    ڈاکٹر مسیحا بنیں، انسانیت کی خدمت کریں

  • 2

    صوبائی ملازمین اور پنشنرز کہاں جائیں؟

  • 3

    سب سے بڑا سخی کون، قصہ تین صحابہؓ  کا

  • 4

    آئی ایم ایف اور مہنگائی

  • 5

    معذور و معمر شخص کی مالی مشکلات 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عالمگیر پیغام (۳) 

  • 2

    عالمگیر پیغام (۱)

  • 3

    انقلابِ فکر و عمل (۲) 

  • 4

    صبر 

  • 5

    انقلابِ فکر و عمل (۱) 

  • 1

    مملکت پاکستان

  • 2

    حکومت کا پہلا فرض

  • 3

    جمہوریت

  • 4

    ہمیں ہر روز سبق

  • 5

    متحد

  • 1

    طواف و حج

  • 2

    میرا خیال ہے

  • 3

    ’’تن بہ تقدیر‘‘

  • 4

    وہ جس کے ہاتھ

  • 5

    آرزو

منتخب
  • 1

    سرپیٹ لینے کی تیاری 

  • 2

    ’’تزویراتی ‘‘ محاذ پر بنامنظر

  • 3

    وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

  • 4

    رحمن صاحب: ’’اچھے زمانے تھے‘‘

  • 5

    ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    پاکستان کی تاریخی فتح، جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست، بابر اعظم کی شاندار سنچری

  • 2

     اداکارہ سارہ خان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل

  • 3

    پی ٹی آئی عمران خان کی جماعت نہیں ہے: اکبر ایس بابر

  • 4

    پنجاب میں شدید بارشوں کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

  • 5

    محمد رضوان کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group