کامونکے:لاک ڈائون کے باعث کاروباری مالکان نے محنت کشوں کو فارغ کردیا
کامونکے (نامہ نگار)مشکل کی اس گھڑی میں پرائیوٹ سکولز ،ہوٹل،فیکٹریوں و دیگر کاروباری اداروں کے مالکان نے محنت کشوں کو فارغ کرناشروع کردیا ہے.،بتایا گیا ہے کہ کرؤنا وائرس کی وباء کے باعث جاری لاک ڈاون کی اس مشکل گھڑی میں جب محنت کشوں کو دووقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور وہ مالکان اورحکومت سے امداد کی امید رکھتے تھے پران سرمایہ داروں نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے ذاتی مفاد ومنافعوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں نوکریوں سے نکالنا شروع کردیا ہے جو ورکرز کیمطابق سراسر ظلم وزیادتی ہیجبکہ کئی ایک کاروباری ادارے پرانے ملازمین کوفارغ کرکے کم تنخواہ پر نئے لوگوں کوہائیرکررہے ہیں۔