بجلی کی سپلائی بحال ‘گذشتہ رات طوفانی بارش سے 64فیڈر ٹرپ ہوئے:گیپکو
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گیپکو ٹیموں نے رات بھر کام کر کے آندھی اور طوفان کی وجہ سے خراب ہونے والی بجلی ہنگامی بنیادوں پر بحال کر دی ریجن بھر میں رات بھر وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش سے64فیڈر متاثر ہوئے جبکہ کچھ پر بریک ڈائون بھی ہوابارش رُکتے ہی گیپکو کی ٹیموں نے مستعدی کے ساتھ کام کرتے ہوئے تمام فیڈروں پر بجلی کی سپلائی چالو کر دی متاثرہ علاقوں کے صارفین کا گیپکو کو خراجِ تحسین پیش کیا۔