حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کر دیا ہے اورسید فخرامام کو وزارت فوڈ سکیورٹی کا وفاقی وزیربنا دیا ہے جبکہ خسرو بختیار کو اکنامک افیئرز کا وزیر بنادیاگیا،اعظم سواتی کو نارکوٹکس کنٹرول کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا،بابر اعوان کو پارلیمانی افیئرز کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ حماد اظہر کو وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مقرر کر دیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ محمدشہزاد ارباب کو مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ وزیراعظم نے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ دوسری جانب آٹا چینی بحران رپورٹ کے بعد پہلا استعفیٰ بھی آ گیا ہے اور وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری نے استعفیٰ دے دیا۔جبکہ کمشنر ڈی جی خان نسیم صادق اور سابق ڈائریکٹر خوراک پنجاب ظفر اقبال کو او ایس اڈی بنادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 4 اپریل کو گندم اور چینی بحرا ن پر ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ ایف آئی اے کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38