اسلام آباد: وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے وزیراعظم کو خط لکھ کر واضح کیا ہے کہ آٹا اور گندم بحران سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ آٹا اور چینی بحران سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر خسرو بختیار نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر وضاحت پیش کی ہے۔ خط کے متن میں خسرو بختیار نے کہا کہ آٹا اور گندم کمیٹی کی رپورٹ کے بعد میرا نام غلط لیا جا رہاہے،اس بحران سےمیرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ خط میں وزیراعظم سے خسرو بختیار نے درخواست کی ہے کہ وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کاقلمدان واپس لیا جائے۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات
Apr 22, 2024