مظفرآباد: کرونا وائرس کے پھیلاؤ خدشہ کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ، لاک ڈاؤن

مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ خدشہ کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ، لاک ڈاؤن وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی بہترین حکمت عملی ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ رک گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی بہترین پالیسیوں کی بدولت آزادکشمیر کی عوام جلد اس وبا سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے. ان خیالات کا اظہار چوہدری احسن منظور نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. چوہدری احسن منظور کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں پہلا ائیسو لیشن ہسپتال قائم کیا گیا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر کو جاتا ہے یقینا یہ مبارکباد کے مستحق ہیں، آزادکشمیر حکومت نے جو ایمرجنسی کے تحت فیصلے کئے ہیں یقینا اس وجہ سے کرونا وائرس جیسی وبا سے شہری محفوظ ہوئے ہیں شہریوں کو چاہیے کہ وہ اس موقع پر حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے گھروں سے باہر نہ نکلیں آزادکشمیر کے گیارہ انٹری پوائنٹس سیل کرنا بھی وزیراعظم آزاد کشمیر کا بروقت فیصلہ ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ مظفرآباد سمیت آزادکشمیر میں بچہ بچہ اس وبا سے محفوظ رہے جس کیلئے عوام کا بھی اس میں کردار نمایاں ہے. انہوں نے کہا کہ فاروق حیدر کے عوام دوست اقدامات پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔