مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی جاپانی سفیر سے ملاقات

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے جاپان کے سفیر سے ملاقات کی ، کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ۔ پیر کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں جاپان کے سفیر سے ملاقات کی ، اس موقع پر کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے اور اس کے اثرات پر بات چیت کی گئی۔جاپانی سفیر نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں جاپان پاکستان کے ساتھ ہے۔ملاقات کے دوران جاپانی سفیر نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکن تکنیکی امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات پر بھی بات چیت کی گئی۔