پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ بلوچستان کی عوام کے لئے طبی سامان لے کر کوئٹہ پہنچ گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بلوچستان کی عوام کے لئے طبی اور امدادی سامان لے کر پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ پی اے ایف بیس سمنگلی پہنچا،طیارے میں تقریبا 11000 پاؤنڈ طبی سامان جس میں این 95 ماسک ، حفاظتی لباس ، دستانے ، ٹیسٹنگ کٹس اور ادویات شامل ہیں،طیارہ آج امدادی مشن کے لئے پی اے ایف بیس نور خان سے روانہ ہوا تھا۔ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور اس کا ایئر ٹرانسپورٹ بیڑہ ملک کے کونے کونے تک طبی اور امدادی سامان کی نقل و حمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024