ملکی صورت حال کے پیش نظر سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کے بل اقساط میں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان ایس این جی سی کے مطابق گھریلو صارفین دو ہزار روپے تک کے مارچ کے بل تین اقساط میں جمع کرا سکیں گے،تین اقساط میں بل وصولی کے لئے تمام بینکس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔سوئی ناردرن گیس کے ترجمان نے واضح کیا کہ اقساط میں بل جمع کرانےکی سہولت صرف دو ہزار روپے تک کےگیس بل پردی گئی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024