پاکستان آنے والی خصوصی پرواز کے 22 مسافروں میں وائرس کی تصدیق

اسلام آباد: قومی ایئر لائن کی کینیڈا سے اسلام آباد آنے والی خصوصی پرواز کے بائیس مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو سے براستہ استنبول پی کے سات سو بیاسی سے 195 مسافروں اسلام آباد لایا گیا۔ائیرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران بائیس مسافروں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جس پر متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ سینٹر شفٹ کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات عملے نے خدشہ ظاہر کیا کہ دیگر مسافر بھی کورونا سے متاثرہ ہو سکتے ہیں۔