پاکستان :کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277ہوگئی، 50جاں بحق

کراچی:ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 3 ہزار 277 ہو گئی ہے جبکہ وائرس کے باعث اب تک 50 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ملک بھر میں 154 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 ہزار 277 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد کی وفات کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 50 ہو گئی ہے۔
اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 257افراد صحت یاب ہوئے جبکہ وائرس کے باعث صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1493 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ سندھ میں 881، خیبر پختونخواہ میں 405 اور بلوچستان میں 191 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
گلگت بلتستان میں 210، آزاد کشمیر میں 15 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 12لاکھ 73ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 69ہزار 456افراد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 12 لاکھ73 ہزار 712افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (69ہزار456) افراد ہلاک ہوئے۔