افغانستان: نوول کرونا وائرس کے مثبت کیسز 337 ہو گئے
کابل(شِنہوا) افغانستان میں نوول کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 337 تک پہنچ گئی ہے، یہ بات وزارت عوامی صحت کے ترجمان واحد اللہ مایار نے بتائی ہے۔مایار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں نوول کرونا وائرس کے 38 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 10 کیسز کابل سے رپورٹ ہوئے ہیں اور اس سے ملک بھر میں نوول کرونا وائرس کے مریضوں کی تعاد 337 ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فروری کے وسط میں اس ملک میں وبائی مرض کے آغاز سے لے کر اب تک 7 مریض جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 12 دیگر صحت یاب ہوچکے ہیں۔