پاکستان پوسٹ میں ترقی تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری
راولپنڈی( خبرنگار)پاکستان پوسٹ میں ترقی تقرر اور تبادلوںکے احکامات جاری ہوئے ہیں۔ ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل شمالی پنجاب راولپنڈی کو گریڈ 19 سے 20میں ترقی دے کر پوسٹماسٹر جنرل خیبرپی کے پشاور لگایا گیا ہے۔ اسکے علاوہ گریڈ 19کے تبادلے بھی کئے گئے ہیں جن میں محمد ارشد کوہیڈکوارٹرسے ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل سیالکوٹ ریجن تعینات کیا گیا ہے انکے پیشرو محمد ظہیر کو ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل اسلام آباد تبدیل کیا گیا ہے وہ ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل مظفرآباد آزادکشمیر کی اضافی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔اس پوسٹ پر تعینات احسان اللہ کو ہیڈ کورٹر میں ڈائریکٹرایف ایس لگایا گیا ہے۔