بورے والا ،وہاڑی میں ڈیری مالکان کی لوٹ مار،دودھ30روپے لٹر
بورے والا+وہاڑی+منڈی شاہ جیونہ(نامہ نگاران)ڈیری ملک مالکان کی لوٹ مار،لاک ڈائون میں ایکا کر کے دودھ کا ریٹ 30 روپے کر دیا،مویشی پال حضرات کا بدترین معاشی استحصال جاری،مویشی پال سے دودھ کی خریداری 55سے کم کر کے30 روپے کلو دودھ خرید مقرر کردی،بازار میں نرخ بدستور 70 سے 80 روپے کلو برقرار جبکہ ڈیری ملک مالکان بڑی فیکٹریوں کو یہی دودھ 55 سے 60 روپے میں فروخت کررہے ہیں۔، مویشی پال اور گوالوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری لائیوسٹاک سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ادھر منڈی شاہ جیونہ میں لاک ڈائون کے باعث دودھ کی لاگت میں انتہائی کمی ہونے سے کسان ،دودھ فروش سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔