اشتہارات بلوں کی ادائیگی کے نئے طریق کار سے ایڈ ایجنسیوں کی خدمات کا کریڈٹ ختم ہو جائیگا‘پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کی وزیراعظم کے نام اپیل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم عمران خان سے اشتہارات کے بلوں کی ادائیگی کے حالیہ اعلان کردہ طریق کار کیخلاف اپیل کی ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس طریق کار سے ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کی خدمات کا کریڈٹ ختم ہو جائیگا۔ وزارت اطلاعات نے دو روز قبل اشتہارات کے بلوں کی ادائیگی کے طریق کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔