امریکہ: ریلیف پلان قابل عمل ہوتے ہی درخواستوں کے ڈھیر
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں کورونا وائرس ریلیف پلان قابل عمل ہوتے ہی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں نے درخواستوں کے ڈھیر لگا دیے ،ایک ہی روز میں ٹرمپ حکومت سے 5.4 بلین ڈالر سے زیادہ کی وائرس ریلیف لون مانگ لیے۔فیڈرل سمال بزنسز ایدمنسٹریشن کی سربراہ جوویٹا کارانزہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایاانہیں ایسی 17,503 کمپنیوں جن کے ملازمین کی تعداد 500 یا اس سے کم ہے کی درخواستیں پہلے ہی روز مقامی بینکوں کے ذریعے موصول ہوئی ہیں جنہوں نے کم از کم کل 5.4 بلین ڈالر سے بھی زیادہ قرضہ مانگا ہے تاکہ وہ ملازمین کو تنخواہیں ادا کر سکیں۔انہوں نے بتایاکہ یہ پلان صدر ٹرمپ کے اعلان کردہ 2.2 ٹریلین ڈالر کے ریلیف پیکیج کا حصہ ہے جس کے تحت سمال اور میڈیم سائز کاروباری اداروں کو 350 ڈالر قرضے دیے جائیں گے۔