غریبوں کی مشکلات کا ادراک ہے : محمد ندیم قریشی
ملتان (سپیشل رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کے لاک ڈاؤن سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے اور اسے غریب لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے۔ ہم ان کے لیے بھرپور اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔مستحق افراد احساس امداد پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کرائیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارممتاز آباد میں غریبوں میں راشن کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔