مقدمے دستبرداری کیلئے دبائو گھرمیں حملہ کرنے کاالزام
نواب شاہ(بیورورپورٹ)نواب شاہ کے علاقے عوامی کالونی کے رہائشی منٹھار علی مستوئی نے نواب شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزماں لالہ طاہر پٹھان ساتھی شبیر کھوکھرکے ہمراہ لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے گھر پر حملہ کیا اور فائرنگ کرکے ہمیں دھمکیاں دیں کہ ہمارے خلاف مقدمے سے دستبردار ہوجاؤ، انہوں نے کہا کہ میں نے ملزمان کے خلاف چھے ماہ قبل مقدمہ درج کرایا تھا جوکہ عدالت میں چل رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف کاروائی کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔