گوجرانوالہ:چور ایک ہی رات میں5دکانوں اور ایک گھر کا صفایا کر گئے
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چور ایک ہی رات میں5دوکانوں اور ایک گھر کا صفایا کر گئے‘لاکھوں روپے کی قیمتی اشیا سے محروم ہونے پر شہری سراپا احتجاج ‘تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ اگو چک میں رات گئے نامعلوم چورپانچ دوکانوں کا صفایا کر گئے ملزمان نے ایک رات میں دوکانوںاور ایک گھر سے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر تھانہ قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے