حکومت مشکل گھڑی میں بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی:ڈپٹی کمشنر
حافظ آباد‘پنڈی بھٹیاں(نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں دکھی اور مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتی ۔ مخیر حضرات کو چاہئے کہ وہ نیکی اور ہمدردی کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا کہ غریب اور مستحقین کی مشکلات کم ہو سکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جناح پبلک ہال میں ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے غریب اور مستحقین نے راشن تقسیم کرنے کے مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ کو رونا وائرس کے شکار دو افراد کے قریبی رشتہ داروں کورونا وائر س رپورٹ نیگٹیو آنے کے بعد نواں مانیکا اور پھلو چراغ شاہ میں سخت لاک ڈاؤن کو ختم کر دیا گیا ہے۔حفاظتی اور حتیاطی اقدامات کے پیش نظر ان دونوں دیہات کے 1667افراد اور 225گھروں کی سکریننگ کی گئی۔