حکومت گھرگھر راشن پہنچانے کا انتظام کرے: ملک اعجاز
لاہور (پ ر) ملک اعجاز نے کہاکہ حکومت کا مالی امداد پیکیج مکمل طور پر مستحقین تک نہیں پہنچ سکتا‘ حکومت گھر گھر راشن پہنچانے کا انتظام کرے۔ لاک ڈائون تک گلیوں محلوں میں پکایا ہوا کھانا تقسیم کرنے سے غریبوں کو ریلیف مل سکے گا۔ ملک اعجاز نے کہا کہ کرونا وائرس نے دنیا بھر کی طرح مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے جس سے پاکستان میں لاک ڈائون کی صورت حال ہے حفاظتی تدابیر اپنانا درست مگر اس مشکل وقت میں دیہاڑی دار مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔