کامونکے :گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد
کامونکے (نامہ نگار) اوباش نوجوان کا اپنی والدہ اورساتھیوں سمیت گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد. ہزاروں روپے نقدی اور زیور بھی چھین لیا۔محلہ دولت پورہ کی ماریہ بی بی جو سبزی خریدنے کے بعد گھرواپس آرہی تھی کہ گلی میں کھڑے اوباش نوجوان ہنی نے اسے چھیڑنا شروع کردیا منع کرنے پر اوباش ہنی نے اپنی والدہ عظمی بی بی اور دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ماریہ بی بی کے گھر میں گھس کراسے تشدد کا نشانہ بناناشروع کردیا ۔