کامونکے:پٹرول پمپس‘سی این جی اسٹیشنوں پر شہریوں سے من مانے ریٹ وصول کیے جانے لگے
کامونکے(نامہ نگار)مختلف پٹرول پمپوں وسی این جی اسٹیشنوں پر شہریوں سے مختلف ریٹ وصول کئے جارہے ہیں.بتایا گیا ہے کہ شہراورگردونواح میں پٹرول پمپ اورسی این جی اسٹیشنز مالکان من مانیوں پر اتر آئے ہیں.سی این جی اسٹیشن والے سرکاری ریٹ 84.50فی کلو گیس کو 93.50 روپے میں بیچ رہے ہیں جبکہ پٹرول پمپ والے فی لٹر 97.10 پٹرول کی بجائے 98 روپے یا اس سے بھی زیادہ میں فروخت کررہے ہیں۔