کورونا وائرس جس نے دنیا بھر کے بہت سے ممالک میں تبائی مچائی ہوئی ہے اب پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے پاکستان میں پہلا کیس 26 فروری کو سندھ کے شہر کراچی میں ریکارڈ ہوا ' پہلے کیس کے سامنے آتے ہی صوبائی حکومت حرکت میں آگئی صوبائی حکومت نے بغیر وقت ضائع کیئے سارے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے ' دیکھتے ہی دیکھتے یہ موذی مرض پورے ملک میں پھیل گیا جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے اس وباء سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جوبہت ہی سنگین بات ہے جس سے نمٹنے کے لیے بر وقت درست فیصلے کرنا ضروری ہیں کیونکہ اس وباء کا کوئی علاج نہیں ہے جو بھی ہے صرف احتیاط ہے ملک میں وباء کی پھیلتی ہوئی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے صوبائی حکومتوں نے لاک داؤن کا اعلان کردیا ہے یہ وقت بہت مشکل وقت ہے اور اسے وقت میں درست فیصلے ہی زیادہ نقصان سے بچا سکتے ہیں 'حکومت کے اختیار میں جہاں تک ممکن ہے وہ اپنا کام سرانجام دے رہی ہے لیکن اس وقت عوام کے تعاون کی سخت ضرورت ہے کیونکہ اس وباء پر قابو پانے کے لیے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اگر عوام اپنے فرائض صَحیح سے سرانجام نہیں دیںگے تو اس وباء کو مزید پھیلنے سے روکنا ہمارے لیے بہت مشکل ہوجائے گا اس لیے اس وباء پر قابو پانے کے لیے ہمیں احتیاطی تدابیر کو سمجھنا ہوگا اور سختی سے ان پر عمل درآمد کرنا ہوگا ۔عوام گھروں میں رہیں تاکہ یہ وباء مزید نا پھیل سکے ۔ اس وقت ہمیں ایک قوم ہو کر اہم کردار ادا کرنا چاہیئے اس وباء کو پھیلنے سے روکنے میں ایک ذمے دار شہری ہونے کا فرض ادا کرنا چاہیئے۔میری عوام سے گزارش ہے کہ خدارا اپنے آپکو اپنے گھروں تک محدود رکھیں حالات کی سنگینی کو سمجھنے کی کوشش کریں ایک فرد کی غفلت پورے ملک کو تباہ کر سکتی ہے خود کے ساتھ ساتھ حکومت کو مزید مشکل میں نہ ڈالیں۔جتنا ہو سکتا ہے احتیاط کریں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اپنے گھروں میں رہ کر اللہ تعالیٰ سے دعائیں کریں ' صدقہ دیں ' استغفار کریں انشاء اللہ یہ آزمائش کا وقت بھی گزر جائے گا۔رومیسہ حسین۔کراچی
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38