مکرمی: کورونا وائرس کی وباء کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ڈاک نے ملٹری اور پوسٹ آفس کے ریٹائرڈ پینشنرز کو ایڈوانس پینشن ان کے گھروں پر جاکر دینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے شمالی پنجاب سرکل میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور پینشن کی ادائیگی کا عمل شروع ہو چکا ہے جن کی کارکردگی کا جائزہ عبدالرزاق پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب سرکل راولپنڈی مسلسل لے رہے ہیں پینشن کی ادائیگی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائیگا
( ترجمان ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز اٹک057-9616087)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024