حکومت عوام کو ریلیف دے

مکرمی! ملک میں سبزیاں ، پھل اس وافر مقدار سے ہوتے ہیں آج یہاںکے لوگ سبزیوں ، دالوں ، آٹے ، چینی دیگر کھانے پینے کی اشیاء کو ترس رہے ہیں۔ ہم نے موجودہ حکومت کو ووٹ تبدیلی ملک میں امن و امان سستی اشیاء کی فراوانی ، انصاف ، دوائیوں کا سستا ہونا، تعلیم ، غریب لوگوں کے لیے عام ہونا ہسپتالوں میں ادویات علاج کا بروقت اور عام ہونے کیلئے دیا تھا۔ لیکن موجودہ حکومت آتے ہی ہرچیز ناپید ہو گئی ہیں۔ عوام کو پہلے سو دن پھر ایک سال اب تین پر ٹرخا دیا گیا ہے۔ 80 فیصد عوام کو آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک کا نہیں پتہ۔ کیا حکومت بنانے کو تیار ہے کہ اتنا پیسہ بطور امداد آیا وہ کہاں گیا۔ حکومت خالی خول باتوں کی بجائے اب عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دے۔
(طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دھرمپورہ لاہور)