Waqt News
Monday | January 25, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • صبور علی نے   اپنے چھوٹے بھائی کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کر دیا
  • جرمنی کا باہر سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ
  • شادی کا میک اپ نادیہ خا ن کا خود کرنے کا انکشاف
  • ایسٹونیا میں پہلی بار ایک خاتون ملک کی وزیر اعظم بن گئی
  • اداکارہ نیمل خاور نے مصطفی عباسی کی نئی تصویر شئیر کر دی

جناب شیخ کو چندے میں ایک آنہ ملا

Apr 06, 2020 4:26 AM, April 06, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جناب شیخ کو چندے میں ایک آنہ ملا

آپ اسے شاعرانہ مبالغہ کے سوا کیا کہہ سکتے ہیں ؟

؎قیامت سے بہت پہلے قیامت ہم نے دیکھی ہے

تیرا مل کر بچھڑ جانا قیامت اور کیا ہوگی

لیکن آج دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا قیامت سے بہت پہلے قیامت کا منظر پیش کر رہی ہے ۔ دوا دارو، تعویذ دھاگہ ، دم درود اور کالا علم بھی ، سبھی ا س کورونا وائرس کیلئے ناکافی ٹھہرے ہیں۔ سرکار کی جانب سے ایک ہی علاج کافی و شافی تجویز ہوا ہے کہ کوئی بندہ بشر گھر سے باہر نہ نکلے ۔ سو شہر بھر میں ایک مکمل لاک اپ کا سماں ہے ۔ اس کورونا وائرس کی بچوں اور بوڑھوں پر زیادہ نظر ہے ۔ اسی لئے اس بوڑھے کالم نگار کو بیوی بچے گھر سے باہر نکلنے نہیں دے رہے ۔ ڈرائیور کو بھی لمبی چھٹی پر بھجوا دیا گیا ہے ۔ اسطرح گھر سے باہر نکلنے کے سبھی امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔ اخبارات کا پلندہ باہر لان میں پڑا رہتا ہے ۔ انہیں بیڈ روم میں لانے کی اجازت نہیں۔ اک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ ان پر خوب گرم استری پھیر کر انہیں کورونا فری کر لیا جائے ۔ کئی روز سے اخبارات لان میں بیٹھ کر محض سونگھ رہا ہوں۔ بیڈ پر لیٹ کر انہیں پڑھنے کی عیاشی سے محروم ہوں۔ جن گھرو ں میں سال چھ مہینے کے جینے کے اسباب موجود ہیں وہاں یہ سب ’’ٹشن‘‘ کئے جا سکتے ہیں۔ سوچتا ہوں کہ دیہاڑی دار مزدور اس لاک اپ کے دنوں میں کیا کرتے ہونگے ۔ انہیں صرف آج کی روٹی کی فکر ہوتی ہے ۔ اپنی بستی کے آغاز پر ایک جگہ بیٹھے ان مزدوروں کو دیکھتا ہوں ۔ یہ بیچارے کام کی تلاش میں ہر آنے جانے والے کو دیکھتے رہتے ہیں۔ ان میں سے بہت سوں کو ناشتہ بھی مزدوری میسر آنے کی صورت میں میسر آتا ہے ۔ کالم نگار کو اپنے والد محترم علامہ عزیز انصاری مرحوم و مغفور کے دوست میجر رشید وڑائچ یاد آگئے ۔ اللہ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔ یہ لاہور کی ایک دبنگ تاریخی شخصیت تھے ۔ اپنی طرز کے یہ انوکھے من موجی لیکن بے پناہ درد دل رکھنے والے انسان تھے ۔ ان کا معمول تھا کہ یہ رات کو اپنے گھر میں ڈھیر سارا حلوہ تیار کر لیتے ۔ صبح کسی نان فرو ش کے تندور سے حسب ضرورت نان خریدتے اورپھر یہ لاہور کی کسی سڑک پر کھڑے ان دیہاڑی داروں کو ناشتہ کرواتے اور ان بھوکوں کو بھوک مٹاتے دیکھ کر خوش ہوتے رہتے۔ یہ مزدور اپنی زندگی میں آنے والے اچھے دنوں کا خواب بھی نہیں دیکھتے ۔ انہیں صرف آج کام چاہئے ۔ انہیں صرف آج روٹی چاہئے ۔ ان کے ذہن میں صرف آج ہوتا ہے ۔ یہ سرے سے کل کی فکرسے بے نیاز ہیں۔ کیا خوب بات یاد آگئی ۔ دانتوں تلے موجود لقمہ نگلنے سے پہلے دوسرے لقمے کی طرف ہاتھ بڑھانا اللہ والے شرک سے تعبیر کرتے ہیں۔ لیکن ہم ایک نہایت حریص معاشرے میں جی رہے ہیں۔ یہاں کے تاجروں تک مصر کے سید قطب شہید کا فتویٰ ابھی تک پہنچا ہی نہیں۔ ’’غیر منصفانہ شرح منافع سود کی طرح ہی حرام ہے ‘‘۔ لیکن ہمارے تاجر منافع کو اللہ کی رحمت سمجھتے ہوئے اس کی کوئی حد مقرر کرنے کو تیار نہیں ۔ ان کا ایمان ہے کہ گاہک اور اللہ سے کم کی امید نہیںرکھنی چاہئے ۔ ان کے ہاں ذخیرہ اندوزی کی شکل میں سفاکانہ منافع خوری کی وارداتیں بھی دیکھنے میں آتی رہتی ہیں۔ دھرتی ہمیشہ انسانوں پر مہربان رہی ہے ۔ لیکن انسان اک دوسرے کے ساتھ مہربان نہیں۔ کورونا وائرس کا ایک سبب بڑے شہرو ں میں نسبتاً کم رقبے پر کثیر تعداد میں لوگوں کا آباد ہونا بھی ہے ۔ سماجیات کے ماہرین اسے Population Densityکہتے ہیں۔ ہمارے ہاں اس سنگین معاشرتی مسئلے پر کبھی غور ہی نہیں کیا گیا۔ ہمارے سیاسی رہنما ، مذہبی پیشوا اور دیگر با اختیار لوگ دھڑا دھڑ زرعی زمینوں کوکمرشل اور رہائشی پلاٹوں میں ڈھال کر ’’غیر منصفانہ‘‘ منافع کما رہے ہیں۔ ایک رہائشی قطعہ اراضی کسی میاں بیوی کیلئے دانہ گندم کی طرح ہی ضروری ہے ۔ لیکن ہمارے ملک بھر میں کوئی مذہبی ، سیاسی ، عدالتی اور سماجی پیشوا، رہائشی پلاٹوں کی اس ذخیرہ اندوزی پر بولنے کو تیار نہیں۔ امیروں کو یاد رکھنا چاہئے کہ جو معاشرہ اپنے غریبوں کو نہیں بچا سکتا وہ اپنے امیروں کو بھی نہیں بچا سکتا۔ کورونا وائرس نے بندہ اور بندہ نواز دونوں کو ایک ہی صف میں لا کھڑا کیا ہے ۔ اب ایک آدمی کو دوسرے آدمی اور ایک قوم کو دوسری قوم کواپنے لئے بچانا ہوگا۔ اک دوسرے کو بچانے میں سب کی زندگی ہے ۔ لیکن ہمارے ہاں ابھی تک اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے لیکن عام آدمیوں کی مدد امداد کے ضمن میں سب فراخ دل لوگ خاموش دکھائی دے رہے ہیں۔شہر میں پیپلز پارٹی کے فوٹو سیشن اور قدرے جماعت اسلامی کی رفاہی سرگرمیاں محسوس ہو رہی ہیں۔ باقی ہر طرف ہو کا عالم ہے ۔ ساری سیاسی جماعتیں لاک اپ میں چھپی بیٹھی ہیں۔ صدر گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن نے مقامی ضرورت مند وکلاء کی امداد کیلئے ایک فنڈ قائم کیا ہے۔لیکن ابھی تک کسی نے اس فنڈ میں ایک آنہ بطور چندہ جمع نہیں کروایا۔

امریکہ : ایک تہائی سیاہ فام فوجیوں کو نسلی امتیاز کا سامنا ، ٹرمپ دور میں اضافہ ہوا : رپورٹ

؎ ستارا ڈانس میں لاکھوں روپے کما لائی

جناب شیخ کو چندے میں ایک آنہ ملا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

فاروق عالم انصاری


مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
متعلقہ خبریں
  • گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے، ...

    Nov 13, 2020 | 13:34
  • اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، وزیراعظم اپنی مدت ...

    Aug 22, 2020 | 15:37
  • کورونا مزید 11 جانیں لے گیا، ملک بھر میں 135 اموات، 7025 افراد ...

    Apr 17, 2020 | 10:29
  • پشاور میں سرکاری اسکولوں کی طالبات کے لیے عبایا اور گاؤن ...

    Sep 16, 2019 | 21:01
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • جرمنی کا باہر سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں سخت کرنے کا ...

    Jan 25, 2021 | 15:38
  • ایسٹونیا میں پہلی بار ایک خاتون ملک کی وزیر اعظم بن گئی

    Jan 25, 2021 | 15:29
  • این سی او سی کا کورونا مریضوں کا علاج یقینی بنانے کے لیے ...

    Jan 25, 2021 | 15:17
  • امریکی میزبان لیری کنگ 87سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    Jan 25, 2021 | 15:10
  • امریکہ میں گزشتہ ہفتے مزید 9 لاکھ کارکن بے روزگار

    Jan 25, 2021 | 15:05
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عظمت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ!!!!

    Jan 25, 2021
  • براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

    Jan 25, 2021
  • ’’عیسیٰ ابنِ مریمؑ نُوں ، کد تِیکر ، میں ...

    Jan 24, 2021
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • 1

    بہتر ہے جوبائیڈن انتظامیہ امن عمل کا سلسلہ وہیں سے شروع کرے جہاں ٹرمپ چھوڑ کر گئے

  • 2

    پلوامہ حملہ، شیوسینا نے بھی بھانڈہ پھوڑ دیا

  • 3

    ترکی : پاکستان کیلئے بحری جہاز کی تیاری

  • 4

    عوام کو دل خوش کن رپورٹوں کی نہیں‘ مہنگائی میں کمی کے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے

  • 5

    آرمی چیف سے  امریکی ناظم الامور کی ملاقات

  • 1

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • May  God  Protect  Our  Troops  (1)

    Jan 25, 2021
  • بھارت میں دہشتگرد تنظیمیں اور سرپرست حکومت

    Jan 25, 2021
  • ندیم افضل چن کا سیاسی مستقبل

    Jan 25, 2021
  • براعظم افریقہ ۔ہندو انتہا پسندی کی زد میں ! 

    Jan 25, 2021
  • افواہوں کی ہوائیاں 

    Jan 25, 2021
  • شخصیت کا اثر

    Jan 25, 2021
  • اکرم سحر فارانی

    Jan 25, 2021
  • سعادت حسن منٹو کی 65ویں برسی

    Jan 25, 2021
  • بھارتی یوم جمہوریہ ، کشمیر یوں کیلئے یوم سیاہ

    Jan 25, 2021
  • پاکستان میں جمہوریت کا سفر

    Jan 25, 2021
  • 1

    وزیر داخلہ اور چیئرمین ’’نادرا‘‘ نوٹس لیں

  • 2

    بارانی علاقوں میں پھلدار پودوں کے باغات کا مسئلہ

  • 3

    اسلامی تاریخی ورثہ کی حفاظت کی جائے

  • 4

    پاکستانی طرز سیاست کی جنگ 

  • 5

    بک شیلف …… ناموں کا خزانہ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 3

    ایثارووفاء

  • 4

    دعوت وتربیت 

  • 5

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    وحدت

  • 3

    حمایت

  • 4

    امید 

  • 5

    زندگی

  • 1

    علامہ اقبال کے خطبہ

  • 2

    شمع 

  • 3

    لذت

  • 4

    یورپی 

  • 5

    غضب

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 4

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 5

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مولانا فضل الرحمان بند گلی میں جا رہے ہیں وہ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے:شیخ رشید

  • 2

    2 ارب 87 کروڑ سے زائد مالیت کا تقریبا 40 کلو سونا پکڑا گیا

  • 3

    اپوزیشن کو اندازہ نہیں مقابلہ عمران خان سے ہے، چالوں‌کے باوجوداین آر او نہیں ملے ...

  • 4

    انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر صارفین کے لیے بڑی خبر

  • 5

    اسٹرابیری کی کاشت کا منفرد طریقہ، سعودی شہری نے دنیا کو حیران کردیا

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group