لاہور ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو ( نیب) کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ حمزہ شہباز کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کیا جائے۔حمزہ شہباز کی قانونی ٹیم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست متفرق دائر کی گئی تھی کہ ان کے موکل کے وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دیا جائے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ اور صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چودہری پیش ہوئے۔ وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ نیب غیر قانونی طور پر حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچا ہوا ہے، حمزہ کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر ر کھی ہے۔ اگر حمزہ شہباز گرفتار ہوتے ہیں تو عبوری ضمانت کیلئے پیش ہونے کا آئینی حق ختم ہو جائیگا،بعد ازاں چیف جسٹس کے چیمبر میں مختلف سماعت کے بعد عدالت نے مختصر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے نیب کو 8 اپریل (پیر) تک حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024