پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹر سے اس مرتبہ غلطی ہو گئی ، عمران خان سے سب مایوس ہیں ،کرپشن میں حکومت کے لوگ ملوث ہیں، نیب آزاد ادارہ ہے تو پی ٹی آئی کیلئے آزاد کیوں نہیں ، نیب کا ٹرینڈ چل چکا ہے کہ ملک میں سیاستدان کرپٹ ہیں، عمران خان کی چیئرمین نیب سے ملاقاتیں ہورہی ہیں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کا ٹرینڈ چل چکا ہے کہ ملک میں سیاستدان کرپٹ ہیں، کرپشن کو ختم کرنے کے لئے اگر صرف سیاستدانوں کو گرفتار کیا جائے تو یہ غلط ہے۔ نیب بنانے کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے نواز شریف، پھر شہباز شریف اور اب حمزہ شہباز کے خلاف نیب کارروائی کررہی ہے ،کرپشن میں حکومت کے بھی لوگ ملوث ہیں، نیب آزاد ادارہ ہے تو پی ٹی آئی کے لئے آزاد کیوں نہیں ؟ عمران خان کی چیئرمین نیب سے ملاقاتیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز اچھے کھلاڑی منتخب کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ غلطی ہوگئی لہذا سلیکٹرز کو کہیں گے اچھے کھلاڑی سلیکٹ کریں، عمران خان سے سب مایوس ہیں،حکومت کوعوام کے مسائل کاعلم نہیں ، پیٹرول، گیس اورادویات کی قیمتیں بڑھ گئیں ،کوئی پوچھنے والا نہیں،حکمرانوں کو پتاہی نہیں بھوک کیا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سب سے بڑا جھوٹ بولا ایک کروڑ لوگوں کو نوکری دوں گا، سات ماہ میں ایک بھی بندے کو نوکری نہیں دی گئی اورسات ماہ میں بجلی، گیس پیٹرول ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ہم نے جو وعدہ کیا پورا کیا، خیبرپختونخو کو شناخت دی ،صوبوں کو خود مختاری دی، لوگوں کوروزگار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور عمران خان کا نظریہ ایک ہی ہے،دونوں دہشتگردوں کے سپورٹررہے ہیں.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024