سیاستدان کے پاس حرام کی کمائی آجاۓ تو وہ بزدل ہوجاتے,حمزہ شہباز کے گھر کے باہر صرف 20 بندے بیٹھے ہیں:شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاستدان کے پاس حرام کی کمائی آجاتی ہیں تو وہ بزدل ہوجاتے ہیں، حمزہ شہباز کے گھر کے باہر صرف 20 بندے بیٹھے ہیں، لاہوریے ان کے حق میں باہر نہیں نکلے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سیاستدان کے پاس حرام کی کمائی آجاتی ہے تو وہ بزدل ہوجاتے ہیں، حمزہ شہباز کے گھر کے باہر صرف 20 بندے بیٹھے ہیں، لاہوریے ان کے حق میں باہر نہیں نکلے۔انہوں نے کہا کہ ریل کی ڈی ریلمنٹ سے ساری قوم کو تکلیف اٹھانی پڑی اس پر معافی مانگتا ہوں، کام کا جذبہ کم ہوتا جا رہا ہے باتیں زیادہ ہوتی ہیں، پہلی کمیٹی معطل کر کے ہم نے دوسری کمیٹی بنا دی ہے۔شیخ رشید نے کہا 20 ٹرینیں چلائیں گے، پی ایس او کا جلد کنٹریکٹ ملنے والا ہے، 15 اپریل سے رحمان بابا کے ساتھ ایک اے سی کوچ لگا دیں گے، گرین اور جناح میں بچوں کا کرایہ 50 فیصد کر دیا گیا ہے، ایک ماہ تک بچوں کا کرایہ صرف 3 ہزار لیا جائے گا۔