انسداد دہشتگردی عدالت نے سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستاراور عامر خان کو 500 روپے جرمانہ کردیا اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر 500 روپے جرمانہ اداکرکے رسیدجمع کرائیں۔ عدالت نے جرمانہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈاکٹر فاروق ستار آپ دوسری پیشی پر مسلسل لیٹ آرہے ہیں جس کی تائید کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا جی، تھوڑا لیٹ ہوگیا تھا۔عدالت نے کہا کہ تاخیر سے آنے پر آپ پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، آپ ڈیم فنڈ میں کتنے پیس دے سکتے ہیں؟ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میری جو حیثیت ہوگی، جمع کرادوں گا،جس پر فاضل جج نے کہا کہ حیثیت تو آپ کی بہت زیادہ ہے فی الحال پانچ سو جمع کرادیں۔ عدالت نے عامر خان کو بھی پانچ سو روپے جرمانہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہائوسز پر حملے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت ہورہی ہے جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان تاخیر سے عدالت پہنچے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024