کراچی میں سپر ہائی وے ٹول پلازہ پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے اندرون سندھ سے آنیوالا دودھ کی چیکنگ کی اور مالکان کو جرمانے کئے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز علی کے مطابق اندرون سندھ سے کراچی آنے والی دودھ کی گاڑیوں کو روکا گیا اور 26ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا اور جن گاڑیوں سے خراب معیار کا دودھ ملا اسے وہیں ضائع کردیا گیا ۔کارروائی کے دوران 12ہزار لیٹر دودھ ضائع کیا گیا اور جن گاڑیوں کے دودھ کے 2 سے تین نمونے خراب آئے انہیں پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا،کوالٹی چیکنگ کے دوران دودھ کے نمونوں سے جانور کے خون سمیت واشنگ صرف کے ذرات ملنے کا انکشاف ہوا ۔امتیاز علی نے بتایا کہ جلد ہی نیشنل ہائی وے اور حب روڈ پر بھی کارروائی کی جائے گی اور باڑا مالکان کو باڑے کی صفائی اور دودھ کی کولٹی کو بہتر بنانے کے لئے سندھ فوڑ اتھارٹی کی جانب سے ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے جانے کی ہدایت کی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38