نامعلوم ہیکرز نے بھارتی وزارت دفاع کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرکے اس پر چینی کریکٹر اپ لوڈ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی آفیشل ویب سائیٹ پر سہ پہر سائبر حملہ کیا گیا اور نامعلوم ہیکرز نے کامیابی سے ویب سائٹ کو باآسانی ہیک کرکے اس کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ ہیکرز نے چینی زبان میں ایک کریکٹر بھی ویب سائٹ پر آویزاں کیا ہے جس کا مطلب گھر ہے۔بھارتی وزیر دفاع نرمالی ستھرامن نے ویب سائیٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اس معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور ویب سائیٹ کی بحالی کے لیے مناسب کارروائی کی جارہی ہے اور آئندہ ایسے کسی بھی حملے سے محفوظ رہنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024