پاکستان، روس مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر متفق
پاکستان اور روس نے توانائی ،تجارت ، دفاع، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان او ر روس کیوزیر صنعت و تجارت Denis Manturov کے درمیان ماسکو میں ملاقات کے دوران طے پایا۔ملاقات کے دوران وزیر دفاع نے کہاکہ 2013 کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کافی بہتری آئی ہے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہورہا ہے اور اس میں مزید اضافے کی صلاحیت موجود ہے۔فریقین نے شمال جنوب گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں بین الالحکومتی معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا جس پر اکتوبر 2015 میں اسلام آباد میں دستخط کئے گئے تھے۔