سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100انڈیکس 457پوائنٹس اضافے سے 46560پر بند
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس457.21 پوائنٹس کے اضافے سے 46560.82 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں43 ارب 92 کروڑ80 لاکھ28ہزار578 روپے کا اضافہ رونما ہوا تاہم تجارتی حجم میںایک ارب 8کروڑ86 لاکھ19 ہزار626 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ خرید و فروخت میں3کروڑ68 لاکھ24ہزار810 حصص کاخسارہ ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 373 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 185 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 164کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مجموعی طور پر 23 کروڑ 33 لاکھ 53 ہزار 70 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 12 ارب 68 کروڑ 60 لاکھ 39 ہزار 728 روپے رہا ۔
مارکیٹ کیپیٹل 94 کھرب 50 ارب 30 کروڑ 70 لاکھ 36 ہزار 710 روپے سے بڑھ کر 94 کھرب 94 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزار288 روپے ہو گیا ۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ4 کروڑ 92لاکھ 45ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔